Live Updates

صوابی جلسہ تاریخی ہوگا، ملک بھر سے پی ٹی آئی کارکنان جلسے میں شرکت کریں گے، اسد قیصر

پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر اور مرکزی سیکریٹری جنرل عمر ایوب صوابی پہنچ گئے، پارٹی قائدین کے درمیان اہم مشاورت

اتوار 4 اگست 2024 20:50

صوابی جلسہ تاریخی ہوگا، ملک بھر سے پی ٹی آئی کارکنان جلسے میں شرکت ..
صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست 2024ء ) پاکستان تحریک انصاف کا صوابی جلسہ،پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر اور مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب صوابی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صوابی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی، پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز میں ملاقات میں موجود تھے، میٹنگ میں صوابی جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے اہم مشاورت کی گئی، سابق اسپیکر اسد قیصر نے پارٹی چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کو جلسے کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت صوابی جلسہ کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹیوں سے بھی رابطہ کرے گی، پاکستان تحریک انصاف کا صوابی جلسہ تاریخی ہوگا ملک بھر سے پی ٹی آئی کارکنان جلسہ میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست کو ہمارے لیڈر کو غیر قانونی طریقے سے حراست میں لیا گیا تھا، یہ حکومت نااہل اور مینڈیٹ چور ہے، یہ جو قانون سازی کر رہے ہیں یہ قانون سازی غیر قانونی ہے، اس حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا ہے، پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ اس ناجائز حکومت کے پاس عوام کا اعتماد نہیں، صوابی کے بعد اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، 14 اگست بھی بھرپور طریقے سے منائیں گے، ہم کوشش کر رہے ہیں ان تمام پارٹیوں کو اکٹھا کریں جو اس رجیم اور مہنگائی کیخلاف ہیں۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات