بارشوں کے دوران کام کرنے والے تمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،میئرکراچی

شہر بھر نکاسی آب کا نظام بہتر کیا جائے اور نکاسی آب کے حوالے سے تمام شکایتوں کا فوری طور خاتمہ کیا جائے،مرتضیٰ وہاب

اتوار 4 اگست 2024 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2024ء) دو روزہ مسلسل بارشوں میں نکاسی آب کا کام تسلی بخش تھا نالوں کی صفائی سمیت بلدیاتی عملے نے مل کر شہر کو بارشوں کے دوران چلتا رکھا بارشوں کے دوران کام کرنے والے تمام عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضی وہاب صدیقی نے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں نکاسی آب کے حوالے سے ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران کیا اس موقع پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد، سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان اور چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو سمیت تمام سپرینٹنڈنٹگ اور ایگزیکٹو انجینئرز سیوریج موجود تھے اجلاس کے دوران میئر کراچی نے تمام ایگزیکٹو انجینئرز سیوریج کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر بھر نکاسی آب کا نظام بہتر کیا جائے اور نکاسی آب کے حوالے سے تمام شکایتوں کا فوری طور خاتمہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اگر شہریوں کو تکلیف ہوئی تو کام میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :