دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 5 اگست 2024 13:38

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2024ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 3 لاکھ 37 ہزار 500کیوسک اور اخرج 3 لاکھ 9 ہزار800کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد ایک لاکھ1 ہزار کوسک اور اخراج ایک لاکھ 1 ہزار کیوسک، خیرآباد پل آمد 3 لاکھ 96 ہزار 100 کیوسک اور اخرج 3 لاکھ 96 ہزار 100کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد29ہزار800کیوسک اور اخراج10 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 76 ہزار700کیوسک اور اخراج 49 ہزار300 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 3 لاکھ 47 ہزار 800کیوسک اور اخراج3 لاکھ 39 ہزار800 کیوسک، چشمہ آمد 3 لاکھ 90 ہزار200 کیوسک اوراخراج 3 لاکھ 84 ہزار500 کیوسک، تونسہ آمد 3 لاکھ 98 ہزار200 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 98 ہزار200 کیوسک،گدو آمد2 لاکھ19 ہزار100کیوسک اور اخراج 2 لاکھ19 ہزار100 کیوسک، سکھر آمد ایک لاکھ 86 ہزار300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 70 ہزار500 کیوسک، کوٹری آمد 79 ہزارکیوسک اور اخراج 46 ہزار300 کیوسک،تریموں آمد 57 ہزار600 کیوسک اور اخراج 42 ہزار 100 کیوسک ، پنجند آمد 34 ہزار100کیوسک اور اخراج 26 ہزار500کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1536.00 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.971 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 55 1205.فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.613 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 641.00 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.043 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔