قصور پولیس کی کارروائی ،ایک منشیات فروش اور دو اشتہاری گرفتار

پیر 5 اگست 2024 13:55

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2024ء) ڈی پی او قصور عیسیٰ خاں سکھیرا کی خصوصی ہدایت پر SHO انسپکٹر عابد محمود چھینہ کی سربراہی میں بروقت کاروائی، ایک منشیات فروش اور دو اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم آفتاب ڈوگر عرصہ دراز سے بگھیانہ اور اس کے قرب و جوار میں منشیات فروشی کے نا جائز دھندہ میں ملوث تھا۔سب انسپکٹر محمد نصیب اور انکی ٹیم نے ملزم کو تقریبا 1500 گرام چرس اور رقم وٹک سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں سرچ آپریشن کے دوران عرصہ دراز سے مطلوب اشتیاق اور عطا نامی دو مجرمان اشتہاریوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔\378

متعلقہ عنوان :