ڈپٹی کمشنر جہلم کا آر ایچ سی دینہ کا دورہ، سماجی شخصیت کی جانب سے آکسیجن کونسنٹرٹر کا عطیہ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 5 اگست 2024 11:53

ڈپٹی کمشنر جہلم کا آر ایچ سی دینہ کا دورہ، سماجی شخصیت کی جانب سے آکسیجن ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اگست 2024ء ) : ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا آر ایچ سی دینہ کا دورہ، سماجی شخصیت کی جانب سے آکسیجن کونسنٹرٹر کا عطیہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے آر ایچ سی دینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سماجی شخصیت چوہدری فرحت کمال ضیا نے آر ایچ سی دینہ کے لئے آکسیجن کونسنٹرٹر کا عطیہ پیش کیا۔ جو ایمرجنسی میں مریضوں کو شفاف آکسیجن فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے سماجی شخصیت کے عطیہ کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔