انجیر کی سالانہ پیداوار 25ٹن تک پہنچ گئی ،سعودی حکام

انجیر کی سب سے زیادہ پیدوار جازان سے حاصل کی جا رہی ہے

پیر 5 اگست 2024 16:11

انجیر کی سالانہ پیداوار 25ٹن تک پہنچ گئی ،سعودی حکام
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2024ء) سعودی وزارت زراعت نے کہا ہے کہ انجیر کی سالانہ پیداوار 25ٹن ہوگئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے زرعی علاقوں میں انجیر کی سالانہ پیدوار 25ٹن ہوگئی ہے جبکہ اس کا زیر کاشت رقبہ 1.421ہیکٹر ہے۔

(جاری ہے)

انجیر کی سب سے زیادہ پیدوار جازان سے حاصل کی جا رہی ہے جس کی مقدار 9.906ٹن دوسرے نمبر پر ریاض ہے جہاں 8.010ٹن اور عسیر میں پیداوار کی مقدار 3.970ٹن ریکارڈ کیا گئی ۔وزارت نے کہا کہ سب سے کم مقدار انجیر کی پیدوار مکہ مکرمہ، حائل، الجوف، الباحہ، قصیم، نجران، تبوک اور مدینہ منورہ سے حاصل کی جاتی ہے۔