سانگلہ ہل تحصیلدار اور مافیا کی ملی بھگت،فرد انتقال اور رجسٹریوں کی مدمیں لوٹ سیل میلہ لگا دیا گیا

منگل 6 اگست 2024 15:12

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2024ء) سانگلہ ہل تحصیلدار اور مافیا کی ملی بھگت،فرد انتقال اور رجسٹریوں کی مدمیں لوٹ سیل میلہ لگا دیاگیامحکمہ مال کے عملہ کے منہ کو حرام لگ گیا،رشوت خورپٹواری مالی بے ضابطگیوں میں سب سے آگیغیر قانونی کالونیز،گھروں کو پلاٹ ظاہر کرکے لاکھوں روپے بٹورنا ان کا اوڑھنا بچھونا بن گیا،شہری۔

(جاری ہے)

تحصیل دار اور محکمہ مال کے عملہ کے منہ کو حرام لگ گیا شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیلدار سانگلہ ہل اور محکمہ مال کے عملہ کے منہ کو حرام لگ گیا ہے،تحصیلدار اور اس کے عملہ کی مافیا سے ملی بھگت کے تحت فرد،انتقال اور رجسٹریوں کی مد میں لوٹ سیل میلہ لگا دیا گیاہے تحصیل بھر کے پٹواری مالی بے ضابطگیوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اعلی حکام کو منتھلیاں دینے کے بعد اس ماہ اول گریڈکی ڈگری حاصل کرلیں گے تحصیلدار پٹواری اور محکمہ مال کا دیگر عملہ مافیا کی ساتھ مل کر غیر قانونی کالونیزاور شہر کی پراپرٹی کی رجسٹریشن کے دوران گھروں کو پلاٹ ظاہر کرکے لاکھوں روپے روزانہ اور خصوصاًً رجسٹری والے دن کمائی کرکے تحصیل اور ضلع کے اعلی حکام کو حرام کی کمائی کا حصہ تواتر پہنچا رہے ہیں زرعی زمینوں کو سکنی ظاہر کرکے ملک سے غداری کی جا رہی ہے شہر کے چند معتبر افراد کو ٹاؤٹ بنا کو ڈی سی ننکانہ،کمشنر لاہور، ریونیو کے آفیسران اور اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹس دی جاتی ہیں جس کا تمام تر خرچہ بھی محکمہ مال کے پٹواری اور عملہ مہیا کرتے ہیں،شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب،کمشنر لاہور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام اور حکومت وقت سے حرام کی کمائی کھانے والوں اور کماؤ پترپٹواریوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :