جرائم کی روک تھا م میں ایف آئی اے کا کردار قابل ستائش ہے ، گورنرسندھ

ڈائریکٹر ایف آئی اے سے ملاقات،سائبر کرائمز، غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک پر گفتگو

منگل 6 اگست 2024 17:45

جرائم کی روک تھا م میں ایف آئی اے کا کردار قابل ستائش ہے ، گورنرسندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2024ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام میں ایف آئی اے کا کردار قابل ستائش ہے اس ضمن میں سائبر کرائمز کی روک تھام کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا حصول خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات اظہار انہوںنے گورنرہائوس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای)سندھ کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی سے ملاقات میں کیا ۔

ملاقات میں سائبر کرائمزکی روک تھام ، غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک ، انسداد رشوت ستانی سمیت دیگر امورپر گفتگوہوئی ۔گورنرسندھ نے مزید کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک سے معاشی خوشحالی ممکن ہے ۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام یقینی بنا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :