مادھوری ڈکشت اب ایکشن اور تھرلر کے درمیان قدم رکھنے کو تیار

وہ ویب سیریز میں سیریل کلر کا کردار کریں گی

منگل 6 اگست 2024 18:21

مادھوری ڈکشت اب ایکشن اور تھرلر کے درمیان قدم رکھنے کو تیار
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2024ء) کروڑوں دلوں کی دھڑ کن بالی وُڈ سپر اسٹار مادھوری ڈکشت اب ایکشن اور تھرلر کے درمیان اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔ وہ تیلگو فلموں کے ہدایتکار ناگیش ککنور کی ایک ویب سیریز میں سیریل کلر کا کردارادا کریں گی۔ اس سے پہلے وہ دلچسپ اور سنسنی خیز فلم ’دی فیم گیم‘ کے ساتھ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو دے چکی ہیں۔

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق،اس ویب سیریز کا نام مسز دیش پانڈے ہے۔

(جاری ہے)

اس پروجیکٹ کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ یہ سیریز ایک پولیس کے گرد گھومتی ہے، جس میں ایک قاتل کو تلاش کرنے کے لئے ایک دوسرے قاتل کی خدمات حاصل کی جاتی ہے۔بھارتی رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ کہ یہ سیریز فرانسیسی سیریز کا ری میک ہے اور اسے بڑے پیمانے پر ری میک کیا جائے گا۔رپورٹس میں کہا جارہا ہیے کہ ڈائریکٹر کی جانب سے مادھوری ڈکشٹ سے اِس ویب سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔مادھوری کی رضامندی کے بعد ناگیش ککنور کی بھی یہ بطور ہدایتکار ڈیبیو ویب سیریز ہوگی۔ مداح اپنی پسندیدہ ایکٹریس کو دیکھنے کے لیے بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :