خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس،وکلا ء سے دلائل، پولیس سے مکمل ریکارڈ طلب

منگل 6 اگست 2024 18:44

خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس،وکلا ء سے دلائل، پولیس سے مکمل ریکارڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2024ء) خلیل الرحمان قمرکو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمہ میں عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا ء کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔خلیل الرحمان قمرکے نئے وکیل بلخ شیرکھوسہ اورمدثر چوہدری نے وکالت نامہ جمع کروایا۔

(جاری ہے)

خلیل الرحمن قمر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مدعی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروایا ہے،عدالت تیاری کے لیے وقت دے۔

ملزمہ آمنہ عروج کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمہ نے خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا، ملزمہ کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا ء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے پولیس سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پرکارروائی 10 اگست تک ملتوی کردی۔