طلبا و طالبات کے مابین ملی نغمے سنانے کا انعامی مقابلہ

منگل 6 اگست 2024 22:39

ٍلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2024ء) ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ لاہور میں جاری جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے مابین ملی نغمے سنانے کا انعامی مقابلہ منعقد ہوا۔ اس مقابلہ میں طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔ منصفین کے فرائض محمد نبیل اشرف‘ عائشہ اکبر‘ پروفیسر لطیف نظامی اورمعاذ جانباز نے انجام دیے۔

نتائج کے مطابق پرائمری سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںسیرت فاطمہ نے اول،آمنہ ذیشان نے دوم اورحورالعین نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ فاطمہ رضوان‘ میرب عبداللہ‘ فائقہ انعام‘ سیدہ راحمہ گیلانی اور حرا ایاز کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںنوروز علی اور حسنین ساجد نے مشترکہ طور پر اول ‘ طلال عبداللہ نے دوم ‘ عبدالمنان شبیر بھٹی اور عبداللہ نوید نے مشترکہ طورسوم پوزیشن حاصل کی جبکہ طلحہ عقیل‘ انس‘ مصطفی طاہراور ارسلان طاہر کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔

ایلیمنٹری سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںمہک گلزارنے اول‘ فروا نعمان نے دوم ‘ سیدہ ماہ نور فاطمہ اور حدیثہ زاہرہ نے مشترکہ طور پرسوم پوزیشن حاصل کی جبکہ حائقہ قرشد‘ سیدہ حبہ عمر‘ اریج ریاض اور انعم عابد کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا ۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںعبداللہ ساجد اور ایان محسن نے مشترکہ طور پر اول،غوث علی عابد اور محمد صائم تعظیم نے مشترکہ طور پر دوم‘ محمد علی نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ محمد سجاول‘ علی عباس ہاشمی اور حسن زیدی کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

سکینڈری \ہائیر سکینڈریسیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں سیدہ فاطمہ عمر نے اول‘ رمشاء جاوید نے دوم ‘ دعا شہزاد اور تحریم فاطمہ نے مشترکہ طور پر سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ عروج کمال‘ زینب عرفان‘ ام فاطمہ اور مائدہ عرفان کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میںدائود غازی نے اول‘ محمد نوشہ نے دوم اور نور محمد خان نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ باقر علی‘ محمد احمد جاوید‘ موسیٰ شہزاد اور دائود ذوالفقار کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔

گریجوایٹ \پوسٹ گریجوایٹ سیکشن کی طالبات کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں فاطمہ بنت محمد نے اول، فریحہ عارف نے دوم اور نور فاطمہ نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ ثمن زاہرہاور امامہ چوہدری کو خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔طلبا کے مابین ہونیوالے مقابلہ میں محمد انس نے اول اور غلام قمبر نے دوم پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیںتقریبات یوم آزادی کے سلسلے میں آج بدھ 7اگست کو ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں سکولوں اور مدارس کے ح*طلباوطالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان ’’ پاکستانی اور صرف پاکستانی کہلانے پر فخر کیجئے‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان تقریبات کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیاہے۔