ملائشیا میں "یوم استحصالِ کشمیر" کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن ان ملائشیا میں پروگرام کا انعقاد

پروگرام میں حاضرین کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی ویڈیو دکھائی گئی کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری و ساری رکھیں گے ۔ہائی کمشنر پاکستان سید احسن رضا شاہ

Muhammad Waqar Khan محمد وقار خان منگل 6 اگست 2024 20:12

ملائشیا میں "یوم استحصالِ کشمیر" کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن ان ملائشیا ..
کوالالمپور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6اگست۔2024ء) پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے ہال میں یوم استحصالِ کشمیر کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ہائی کمیشن آف پاکستان کے تمام آفیسرز ، اسلامی دنیا کے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی معروف تنظیم MAPIM کے پریزیڈنٹ Azmi abdul hamid . ۔Yadim۔ کے سرپرست Hasanuddin Mohammed Yunus . ملائشیا کے سابق فارن منسٹر ڈاکٹر سید حامد البار ۔

ریسرچ اینڈ پبلیکیشن IAIS کے سربراہ Dr. Abdul Latif پاکستانی و ملائشین سول سوسائٹی ، بزنس کمیونٹی ، سٹوڈنٹس اور ملائشین میڈیا کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،بعد ازاں ملائشین اور پاکستانی قومی ترانے چلائے گئے ۔

(جاری ہے)

 


مقررین نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غاصبانہ قبضے پہ دنیا کی خاموشی پہ حیرانی ہے کہ دنیا کیسے یہ دیکھ رہی ہے کہ گزشتہ 5 سال سے دنیا کی حسین ترین وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدل دیا گیا ہے ۔

ہندوستانی غاصب افواج کشمیری شہریوں کے بنیادی شہری حقوق کو غصب کیے ہوئے ہے ، ہمیں بطور مسلمان اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کے لیے اپنی اواز کو یکجا کرنا ہوگا ۔ حاضرین کو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی ویڈیو دکھائی گئی ۔ ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا ، اور کشمیری بھائیوں کو یقین دلایا کہ ہم ہمیشہ کی طرح اخلاقی طور پر ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

ظلم کا یہ منظر زیادہ دیر نہیں چل سکے گا ، ان شاءاللہ ایک دن ائے گا جب کشمیری عوام آزادی کا سورج دیکھیں گے ۔ سربراہ MAPIM، اظمی عبد الحمید نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر بھی اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ فلسطینی عوام پہ جاری ظلم مغربی دنیا کو نظر نہیں اتا انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اور تمام مسلم امہ عرب ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان کی طرف بھی امید بھری نظروں سے دیکھتے ہیں ، آج ضرورت صرف مسلم امہ کے اتحاد کی ہے تاکہ مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم ختم ہو اور ظالم عناصر کا ہاتھ روکا جاسکے ۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی آواز میں آواز ملانے پر مقررین کو اعزازی اسناد اور شیلڈز پیش کی گئیں ۔