گمبٹ، غیرت کے نام پر دو بچوں کی ماں قتل

جمعرات 8 اگست 2024 12:56

گمبٹ، غیرت کے نام پر دو بچوں کی ماں قتل
گمبٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2024ء) گمبٹ میں شادی شدہ ، دو بچوں کی ماں کو غیرت کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔افسوس ناک واقعہ گمبٹ کے قریب تھانہ بہارو کی حدود گاں جاڑا کھوہ کلہوڑو میں پیش آیا جہاں 30 سالہ خاتون ثریا کلہوڑو کو قتل کر دیا گیا،ثریا دو بچوں کی ماں تھی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری بھیج دی گئی، خاتون پر سیاہ کاری کا الزام تھا ، پولیس نے نعش کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ، جلد مقدمہ درج کیا جائے گا ۔