نیدرلینڈز پیرس اولمپکس مینز فیلڈ ہاکی میں گولڈ میڈل جیت لیا، فائنل میں جرمنی کو شکست کا سامنا

جمعہ 9 اگست 2024 09:10

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2024ء) نیدرلینڈز نے جرمنی کو پیرس اولمپکس گیمز میں مردوں کے فیلڈ ہاکی ایونٹ کے فائنل میں شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس پر نیدرلینڈز نے جرمنی کو 1-3 گول سے شکست دی۔پیرس اولمپکس گیمز 2024 میں مینز فیلڈہاکی ایونٹ جاری ہے جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نیدرلینڈز اور جرمنی کی مینز ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ہوا مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا، تاہم میچ کا فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی شوٹ آئوٹ کمپٹیشن ہوا جس پر نیدرلینڈز کی ٹیم نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ جرمنی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ ادھر کانسی کے تمغے کے لئے کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے سپین کو 1-2 گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔\932

متعلقہ عنوان :