پی سی بی کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی ازسرنو اپ گریڈیشن کا فیصلہ

سٹیڈیم کا نظارہ بہتر کرنے کیلئے سٹینڈز کے باہر نصب جنگلے ختم کیے جائیںگے، انکلوژرز کا ڈیزائن قذافی سٹیڈیم ،لاہور سے مشابہہ ہوگا : ذرائع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 21 اکتوبر 2025 12:15

پی سی بی کا نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی ازسرنو اپ گریڈیشن کا فیصلہ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اکتوبر 2025ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی ازسرنو اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز شروع ہوجائے گا، نیشنل سٹیڈیم، کراچی کے پرانے اسٹینڈز کو گرا کر ری ماڈلنگ کی جائیگی۔ 
ذرائع کے مطابق نیشنل سٹیڈیم، کراچی کا ویو بہتر کرنے کیلئے اسٹینڈز کے باہر نصب جنگلے ختم کئے جائیں گے جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے انکلوژرز کا ڈیزائن قذافی اسٹیڈیم سے ملتا جلتا ہوگا۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم میں چھتوں کی تنصیب بعد میں کی جائیگی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سی ڈی اے کے تعاون سے اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بھی تعمیر کر رہا ہے، اسلام آباد میں بننے والے نئے کرکٹ اسٹیڈیم کا انتظامی کنٹرول سی ڈی اے کے پاس ہوگا۔ پی سی بی کو اسٹیڈیم میں بین الاقوامی، ڈومیسٹک میچز کے انعقاد کی اجازت ہوگی۔ 
واضح رہے کہ پی سی بی نے لاہور، کراچی، راولپنڈی میں اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن کیلئے 18 ارب روپے مختص کئے تھے، پہلے فیز میں ساڑھے 10 ارب کے فنڈز تعمیراتی کاموں پر خرچ کئے گئے تھے۔