جہلم شہر کے تمام مسائل کو مرحلہ وار حل کیا جا رہا ہے شہر بھر کی سٹریٹ لائٹس

کو مکمل فعال کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 9 اگست 2024 16:49

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 اگست 2024ء ) : ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ جہلم شہر کے تمام مسائل کو مرحلہ وار حل کیا جا رہا ہے شہر بھر کی سٹریٹ لائٹس کو مکمل فعال کیا جارہا ہے انہوں نے یہ بات باغ محلہ میں سٹریٹ لائٹس کی بحالی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے میونسپل کمیٹی حکام کو ہدایت کی کہ شہر میں لگی تمام سٹریٹ لائٹس کو فوری ٹھیک کرکے شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کی طرف اقدامات کئے جائیں ۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔