ہنگری کے کرسٹوف راسوفسکی نے مینز میراتھن سوئمنگ میں سونے کا تمغہ جیت لیا

جمعہ 9 اگست 2024 21:07

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2024ء) پیرس اولمپکس گیمز2024، ہنگری کے سوئمر کرسٹوف راسوفسکی نے مردوں کے 10کلومیٹر میراتھن سوئمنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ جرمنی کے سوئمر اولیور کلیمیٹ نے سلور اور ہنگری کے ہی سوئمر ڈیوڈ بیتلہم نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ اولمپک کھیلوں کے دلچسپ مقابلے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں جس میں شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مردوں کے 10کلومیٹر میراتھن سوئمنگ ایونٹ میں ہنگری کے 27 سالہ سوئمر کرسٹوف راسوفسکی نے طلائی تمغہ جیت لیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 50 منٹس اور 52.7 سیکنڈزمیں طے کیا۔جرمنی کے 22 سالہ سوئمر اولیور کلیمیٹ نے ان مقابلوں میں مطلوبہ فاصلہ ایک گھنٹہ 50 منٹس اور 54.8سیکنڈز میں طے کر کے دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی اور ہنگری کے ہی 20 سالہ سوئمر ڈیوڈ بیتلہم نے 1 گھنٹہ 51 منٹس اور 09.0 کے ساتھ کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :