جہانیاں،نہم جماعت کے سالانہ امتحان میں جہانیاں کی صحافتی شخصیات کی صاحبزادیوں کی نمایاں پوزیشنیں اہل علاقہ کی جانب سے مبارک بادیں

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر جمعہ 9 اگست 2024 17:32

جہانیاں (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09اگست 2024 ) ملتان بورڈ کی جانب سے نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں سابق صدر پریس کلب جہانیاں چوہدری خالد شریف گجر کی صاحبزادی عیشال خالد نے 516 نمبر حاصل کیے ممتازصحافی چوہدری محمد سرور آرائیں 138 چک والے کی صاحبزادی عیشم بتول نے 531 نمبر حاصل کیے جبکہ پریس کلب جہانیاں رجسٹرڈ کے ممبر چوہدری ارشد جاوید کی بیٹی زومیہ جاوید نے 526 نمبر حاصل کیے۔

(جاری ہے)

نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے پر جہانیاں کی سیاسی سماجی شخصیات اور صحافی برادری نے مبارک بادیں پیش کرتے ہوئے بچیوں کے مستقبل کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :