موسم برسات کی شجر کاری کا سلسلہ جاری ہے جس میں سرکاری اور نجی سطح پر شجر کاری اور پودے تقسیم کئے جا رہے ہیں

ہر شہری کو اپنے حصے کا پودا ضرور لگانا چاہئے، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 10 اگست 2024 16:54

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست 2024ء ) : موسم برسات کی شجر کاری کا سلسلہ جاری ہے جس میں سرکاری اور نجی سطح پر شجر کاری اور پودے تقسیم کئے جا رہے ہیں ہر شہری کو اپنے حصے کا پودا ضرور لگانا چاہئے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے شاندار چوک میں سماجی شخصیت چوہدری فرحت کمال کی جانب سے مفت پودے تقسیم کرنے کی تقریب میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سرکاری سطح پر 15 جولائی سے یہ مہم جاری ہے اب تک لاکھوں پودے لگانے کے علاؤہ شہریوں میں تقسیم بھی کئے جارہے ہیں اس شجر کاری مہم میں سرکاری اداروں کے علاوہ نجی و سماجی تنظیموں کا اہم کردار ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر گلی کوچے میں درخت نظر آئیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے خود شہریوں میں پودے تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :