ڈپٹی کمشنر جہلم کا سماجی تنظیم رحمت فاؤنڈیشن کا دورہ ۔

بریسٹ کینسر ڈائگناسٹ سینٹر کا افتتاح

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 10 اگست 2024 16:56

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست 2024ء ) : ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا سماجی تنظیم رحمت فاؤنڈیشن کا دورہ ۔ بریسٹ کینسر ڈائگناسٹ سینٹر کا افتتاح کیا انہوں نےفاؤنڈیشن کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور وہاں جاری فلاحی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ بریسٹ کینسر خواتین میں بڑھتا ہوا خطرہ ہےپاکستان میں بریسٹ کینسر کئی جانیں لے چکا ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی تنظیم کی جانب سے بریسٹ کینسر ڈائگناسٹ سینٹر کا قیام مثالی اقدام ہے سماجی تنظیم کے اس اقدام کو بھر پور سراہتے ہیں ۔ خواتین اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فایدہ اٹھائیں اور اپنے ٹیسٹ ضرور کروائیں ۔