فیصل کریم کنڈی کی مصد ق ملک کے چچا کی وفات پر تعزیت

ہفتہ 10 اگست 2024 19:41

فیصل کریم کنڈی کی مصد ق ملک کے چچا کی وفات پر تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2024ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کے چچا کی وفات پر تعزیت کے لیئے انکی رہائش گاہ گئے ، سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ندیم افضل چن بھی انکے ہمراہ تھے ، گورنر خیبرپختونخوا نے مرحوم کی وفات پر وفاقی وزیر مصدق ملک سے تعزیت کی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی بعد ازاں اس موقع پر ملک پر خطہ اور بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :