خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی تحقیقات کیلئے دوبارہ پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 10 اگست 2024 21:45

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی تحقیقات کیلئے دوبارہ پشاور ہائیکورٹ کو ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2024ء) خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی تحقیقات کیلئے دوبارہ پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جوڈیشل کمیشن کیلئے ہائی کورٹ کو دوبارہ خط لکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا کہہائیکورٹ نے جن نکات پر اعتراض کیا ان کو دور کیا جائے گا۔ دوبارہ خط لکھنے کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کیلئے ججز کی نامزدگی سے معذرت کی تھی ۔ پشاور ہائی کورٹ کا جواب میں کہا تھا کہ ایڈوکیٹ جنرل کی جانب سے لکھا جانے والا خط رول آف بزنس 1985 کی خلاف ورزی ہے۔