وزیر اعظم اور آرمی چیف چین سے مایوس لوٹے

چین نے کہا آپ کے ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہے، امن و امان کی صورتحال بھی ٹھیک نہیں، چین نے تعاون اور مدد کیلیے سیاسی استحکام کی شرط رکھ دی ، مولانا فضل الرحمان کا انکشاف

muhammad ali محمد علی ہفتہ 10 اگست 2024 20:06

وزیر اعظم اور آرمی چیف چین سے مایوس لوٹے
مردان ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2024ء) مولانا فضل الرحمان نے دعوٰی کیا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف چین سے مایوس لوٹے۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخواہ کے شہر مردان میں اپنی جماعت کے ورکرز کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے تہلکہ خیز دعوے کر ڈالے۔

مولانا فضل الرحمان نے دعوٰی کیا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف چین سے مایوس لوٹے ہیں۔ چین نے کہا آپ کے ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہے، امن و امان کی صورتحال بھی ٹھیک نہیں۔ چین نے تعاون اور مدد کیلیے سیاسی استحکام کی شرط رکھ دی ہے۔ ملک کی اقتصادی صورتحال ابتر ہے، پارلیمنٹ پر عوام کا اعتماد نہیں جبکہ ہمارے دوست ملک چین نے بھی امداد اور تعاون کو سیاسی استحکام سے مشروط کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر ایسے عناصر پیدا کٸے گٸے جو پاکستان کی ترقی کا راستہ روکیں، ملک کی معاشی صورتحال کا دارومدار کاشتکار اور کسانوں کے ساتھ وابستہ ہے، ملک دشمن عناصر کی ایک طبقہ حوصلہ افزاٸی کر رہا ہے، ملک کی معشیت زمین بوس ہو چکی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی تعلق وقت کی اہم ضرورت تھی، 2017 میں نے کہا تھا امریکا اور اس کے اتحادیوں کی کوشش ہو گی کہ ملکوں کو توڑیں، جن میں پاکستان بھی شامل تھا، معشیت اب گر چکی ہے، وزیر اعظم ملک کی معشیت کو نہیں اٹھا سکے۔

ملک میں سیاسی عدم استحکام، امن و امان صورتحال ابتر اور بے روزگاری زیادہ ہے، ہم بندوق نہیں اٹھاٸیں گے کیونکہ سیاسی جدوجہد پر یقین ر کھتے ہیں، دھاندلی کے ذریعے اسمبلی پر قبضہ نہیں ہونے دینگے۔