
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم ‘سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں مسلم لیگ نون کو کامیاب قراردیدیا
این اے 154، این اے 81 اور این اے 79 کے نتائج کے حوالے سے نون لیگ کے عبد الرحمان کانجو، اظہر قیوم نہرا اور ذوالفقار احمد کی اپیلیں منظور
میاں محمد ندیم
پیر 12 اگست 2024
13:48

(جاری ہے)
سپریم کورٹ نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم، عبدالرحمان کانجو اور ذوالفقاراحمد کی رکنیت بحال کر دی عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا این اے 79، 81، 154 پر آزاد امیدواروں کی کامیابی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور الیکشن کمیشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں نون لیگی امیدواروں کی کامیابی برقرار رکھی ہے سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا.
جسٹس عقیل عباسی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا سپریم کورٹ نے اکثریتی فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جو احترام کا مستحق ہے لاہور ہائی کورٹ کے ججوں نے سربراہ الیکشن کمیشن اور ممبران کے لیے غیر ضروری ریمارکس دیے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار نہیں رکھا جا سکتا واضح رہے کہ این اے 154 پر فراز نون، این اے 81 پر بلال اعجاز اور این اے 79 پر احسان ورک کامیاب قرار پائے تھے جس پر نون لیگ کے عبدالرحمان کانجو، اظہر قیوم ناہرا اور ذوالفقار احمد دوبارہ گنتی کے لیے الیکشن کمیشن گئے تھے. واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبد الرحمان کانجو، اظہر قیوم نہرا اور ذوالفقار احمد کی اپیلیں منظور کی گئی تھیں یکم مئی کو الیکشن کمیشن نے این اے 154 (لودھراں) سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی بطور رکن قومی اسمبلی جیت کا نوٹیفکیشن بحال کردیا تھا 16 اپریل کو لاہور ہائی کورٹ نے حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کی رکنیت بحال کردی تھی دریں اثنا، لاہور ہائی کورٹ کے بہاولپور بینچ نے این اے 154 لودھراں سے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے عبدالرحمان کانجو کی جگہ درخواست گزار پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ رانا فراز نون کو فاتح قرار دے دیا تھا. لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ دو آزاد ممبر قومی اسمبلی کو قومی اسمبلی کے اپنے حلقوں میں دوبارہ گنتی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کے نوٹسز کو کالعدم قرار دے دیا تھا بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کے رہنماو¿ں عبدالرحمان کانجو، اظہر قیوم نہرا، ذوالفقار احمد نے لاہور ہائی کورٹ کے دوبارہ گنتی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، این اے 154 میں دوبارہ گنتی میں عبدالرحمان کانجو کی جگہ رانا فراز ن سے جیت گئے تھے اسی طرح اظہر قیوم نہرا این اے 81 میں دوبارہ گنتی میں رانا بلال اعجاز سے جیت گئے تھے جبکہ ذوالفقار احمد این اے 79 میں احسان اللہ سے دوبارہ گنتی میں جیت گئے تھے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا.مزید اہم خبریں
-
بارڈر پر تناؤ ہے لیکن ڈرنا نہیں پاکستانی ڈرنے والے نہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے دورہ، انڈر پاس پر تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.