
لندن لیسٹر اسکوائر پر چاقو کے حملے میں 11 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی
حملے میں بچی کی والدہ بھی زخمی‘پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا
میاں محمد ندیم
منگل 13 اگست 2024
12:29

(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 32 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس واقعے کی تحقیقات میں کسی اور مشکوک شخص کو شامل نہیں کیا جا رہا ہے ڈیٹیکٹیو چیف سپرنٹنڈنٹ کرسٹینا جیسا نے بتایا کہ واقعے کی فوری تحقیقات جاری ہیں جبکہ جائے وقوعہ پر دراصل کیا ہوا؟ اسی حوالے سے تحقیقاتی ٹیمیں کام کر رہی ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کی تحقیقات میں مشکوک شخص اور خاتون کے درمیان تعلق کی معلومات نہیں ہیں، اگرچہ اس کیس میں مشکوک شخص کے عزائم کے حوالے سے ہر پہلو پر غور کیا جا رہا ہے تاہم واقعے میں دہشت گردی کا عنصر نمایاں نہیں. واضح رہے اس واقعے سے دو ہفتے قبل شمال وسطی برطانیہ کے علاقے ساﺅتھ پورٹ میں بھی چاقو کے وار سے 3 لڑکیاں ہلاک ہوگئی تھیں جبکہ 2 نوجوانوں سمیت 8 بچے زخمی ہوگئے تھے چاقو کے حملوں کے بڑھتے واقعات کے بعد آن لائن افواہ وائرل تھی جس کے مطابق حملہ آور مسلمان ہے اس کے بعد سے برطانیہ میں پر تشدد مظاہروں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ ایک برطانوی نو عمر قتل اور قتل کی کوشش کے الزام میں گرفتار ہو چکا ہے. موقع کے گواہ سیکورٹی گارڈ نے بتایا کہ لسسٹر اسکوائر پر حملہ آور سے مزاحمت میں چاقو قبضے میں لیا جو 11 سالہ بچی پر حملہ آور تھا مقامی اسٹور میں ڈیوٹی کرنے والے 29 سالہ سیکورٹی گارڈ عبداللہ نے بتایا کہ نوعمر بچی کی چیخ کی آواز سنی اور دیکھا کہ ایک شخص بچی پر چاقو سے حملہ کر رہا ہے.
مزید اہم خبریں
-
افغان عبوری حکومت کی جانب سے سیز فائر کیلئے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے اپیل کیے جانے کا انکشاف
-
حکومت کا پٹرول 5 روپے 66 پیسے سستا کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی
-
صدر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
پاک فوج نے کابل اور قندھار میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ٹھکانے تباہ کردیئے
-
پاک افغان سرحد پر موجودہ صورتحال ،شہریوں عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت
-
پی ٹی آئی کہتی کہ دہشتگردی کیخلاف وفاق کا ساتھ دیں گے لیکن وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تقریر بالکل برعکس ہے
-
افغان طالبان حکومت کے ترجمان کا پاک فوج کے ٹینکوں پر قبضہ کا جھوٹا دعوی بے نقاب
-
سردیوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور تحفہ
-
شہباز شریف نے امریکی صدر کی خوشامد اور چاپلوسی میں تمام حدیں پار کردیں
-
ایسی سردی دہائیوں میں نہیں دیکھی ہو گی
-
امید ہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، عمران خان اور تمام اسیران کی رہائی کیلئے بھرپور کردارادا کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.