راولپنڈی کی نجی سوسائٹی میں قبضہ مافیا کا بزرگ رہائشی پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Ameer Hamza امیر حمزہ منگل 13 اگست 2024 12:55

راولپنڈی کی نجی سوسائٹی میں قبضہ مافیا کا بزرگ رہائشی پر بہیمانہ تشدد، ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2024ء ) راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں قبضہ مافیا نے دھیرے جمالیے۔ فلپس سائیٹ سوسائٹی کلیال روڈ اڈیالہ پر واقع آفس پر سلطان شاہ اور علی شاہ نامی بااثر افراد نے دس نامعلوم افراد کے ہمراہ قبضے کرنا شروع کردئیے۔تھانہ بیرونی پولیس قںضہ مافیا کے سامنے بےبس دیکھائی دینے لگی۔ تفصیلات کے مطابق فلپس سائیٹ سوسائٹی کے احسان ابرار سدوزئی نامی رہائشی کے آفس پر سلطان شاہ اور اس کے بھائی علی شاہ نے اسلحہ سے لیس دس افراد کے ہمراہ دن دیہاڑے قبضہ کرلیا۔

متاثرہ شہری نے دو نامزد اور دس نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں درخواست جمع کروا دی۔ درخواست کے مطابق قبضہ مافیا گروہ کے سربراہ سلطان شاہ اور علی شاہ نے دس افراد کے ہمراہ درخواست گزار شہری کے آفس پر دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے پاس اسلحہ بھی تھا۔ملزمان نے شہری احسان ابرار سدوزئی کی غیر موجودگی میں ایکسویٹر مشین کے ذریعے ٹور پھوڑ کرکے شہری کے آفس کو زمین بوس کردیا۔

اور آدھا سامان جس میں 120 سیمنٹ کی بوریاں اور دس عدد دروازے اور تقریبآ دو من سریا سمیت دیگر سامان ساتھ لےگئے۔ درخواست گزار نے بتایا کہ ملزمان نے بقیہ سامان بھی چوری کرنے کی دھمکیاں دی ہے۔ اسی دوران مقامی بزرگ شہری نے قبضہ مافیا کو روکنے کی کوشش کی تو بااثر ملزمان نے بزرگ پر بہیمانہ تشدد کرنا شروع کر دیا جس کی ویڈو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

درخواست گزار احسان ابرار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلطان شاہ اور علی شاہ دونوں بھائی ہے۔ اور راولپنڈی میں بااثر افراد سمجھے جاتے ہے۔انہوں نے میری غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میرے آفس پر قبضہ کیا اور رہائشیوں پر تشدد بھی کیا۔جبکہ پولیس ان ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔متاثرہ شہری اور اہل محلہ نے آئی جی پنجاب ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور آر پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لےکر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔