&سانحہ بانڑہ کی قربانیوں ہی کی وجہ سے ملک میں جمہوریت اور پارلیمانی نظام جاری ہے،میاں افتخار

منگل 13 اگست 2024 23:10

ؔنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اگست2024ء) عوامی نیشنل پارٹی پختونخواہ کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ سانحہ بانڑہ کی قربانیوں ہی کی وجہ سے ملک میں جمہوریت اور پارلیمانی نظام جاری ہے۔عوامی نیشنل پارٹی پہلے بھی ایک خقیقت تھی اور اب بھی ایک حقیقت ہے۔خان عبدالغفار خان اور ولی خان کے پیروکاروں نے ہمیشہ امن اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی۔

عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت آہین و قانون کے خلاف اقدامات اور سازش کو کامیاب نہیں ہونے دئے گئے۔پختونوں کو متحد ہونا ہوگا ۔

(جاری ہے)

خدائی خدمت گاروں نے خون کی قربانیاں دی مگرپختونوں کے حقوق پر کبھی سمجھتا نہیںکیا۔سانحہ بابڑا مظلوموں کے استحصالی قوتوں کے خلاف کلمہ حق کی ناقابل فرموش مثال بن چکاہے۔پختونوں کو سرخ جھنڈے کے سائے تلے ایک ہونا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں یوم بابڑا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شہدائے بابڑ ہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا۔تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ خان یوسفزئی،ارسلان خان ناظم، حامد طوفان، شاکر شینواری، حاجی زرعلی.. زردعلی خٹک.،اطلس خٹک،عباس خان غازی نے بھی خطاب کیا۔