s کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اہم اجلاس

جمعہ 16 اگست 2024 05:45

bپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2024ء) پاک افعان تجارت کو فروغ دینے،سنٹرل ایشیا تک رسائی اور پشاور میں ٹریفک اژدہام کو کنٹرول کرنے کے لیے بین الاقوامی اور ملکی سطح پر انتہائی اہمیت کے حامل پشاور تا تورخم ایکسپریس وے 47 کلومیٹر سدرن لنک روڈ ،خیبر پاس اکنامک کاریڈور کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 30 شاندانہ گلزار،ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم،ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر کیپٹن ریٹائرڈ ثنااللہ،ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع مہمند ڈاکٹر اختشام الحق اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام نے شرکت کی اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کی جانب سے شرکا کو پشاور ترناب تا براستہ انڈس ہائی وے بڈھ بیر،قبائلی ضلع خیبر تا تورخم چار رویہ 47 کلومیٹر ایکسپریس وے کے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی جبکہ ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 30 شاندانہ گلزار کی تحفظات سے بھی آگاہی حاصل کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جاہیں گئے اور حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے انفرادی طور پر کوششیں کی جائیں گی ایکسپریس وے کی زد میں آنے والی زمینوں کے مالکان کو جلد مناسب معاوضوں کی ادائیگی ممکن بنانے زمینوں کو برقت واگزار کرنے سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا اس ضمن میں شرکا کو مکمل تیاری کے ساتھ 19 اگست کو دوبارہ کمشنر پشاور ڈویژن آفس مدعو کیا گیا تاکہ باہمی اتفاق سے فیصلے کیے جاسکے