چیئرمین پاکستان غریب عوام پارٹی سید ارشد حسین سے شہریوں کے ایک وفد کی ملاقات

منگل 20 اگست 2024 02:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2024ء) چیئرمین پاکستان غریب عوام پارٹی سید ارشد حسین سے شہریوں کے ایک وفد نے " پانی پت ہاؤس " میں ملاقات کی وفد میں محمد اشرف خان ، محمد سبحان ، عزیز الرحمن ، ودیگر شامل تھے اس موقع پر عبد القیوم خان ، کلیم صدیقی ، محمد حنیف بھی موجود تھے ملاقات میں شہریوں نے ارشد حسین کو گیس کے نرخ ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں مقرر کرنے کے فیصلے پر اپنے شدید خدشات و تحفظات کا اظہار کیا اس موقع پر ارشد حسین نے گیس کے نرخ ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں مقرر کرنے کے فیصلے پر کڑی تنقید کی اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کو فی الفور واپس لیا جائے اور اوگرا ،و نیپرا کو ختم کیا جائے کیونکہ یہ ادارے مکمل طور پر ملک کے عوام کے لیئے مستقل اذئیت کا باعث بنے ہوئے ہیں