چہلم شہدا کربلا کے موقع پر امن کمیٹی کا کردار بہت اہم ہے ۔

ضلع جہلم ایک پرامن پہچان رکھتا ہے اور اس کو قائم رکھنا ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 20 اگست 2024 16:55

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2024ء ) : چہلم شہدا کربلا کے موقع پر امن کمیٹی کا کردار بہت اہم ہے ۔ ضلع جہلم ایک پرامن پہچان رکھتا ہے اور اس کو قائم رکھنا ضروری ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلعی امن کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اجلاس میں شرکا نے امن وامان کے حوالے سے اپنی تجاویز سے اجلاس کو آگاہ کیا ۔ ڈی پی او ناصر باجوہ نے ممبران امن کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مثبت کردار کے باعث ہر ایک موقع پر ہمارا ضلع امن کا گہوارہ بنا اور آئندہ بھی اس روایت کو برقرار رکھ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :