جیکب آباد میں جے یو آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر مبارک ٹانی کیس میں متنازعہ پیراگراف حذف کرنے پر خوشی میں ریلیاں

جمعہ 23 اگست 2024 22:33

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2024ء) جیکب آباد میں جے یو آئی کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر مبارک ٹانی کیس میں متنازعہ پیراگراف حذف کرنے پر خوشی میں ریلیاں۔ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہی: ڈاکٹر اے جی انصاری۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کی جانب سے مبارک ثانی کیس میں متنازعہ پیراگراف ختم کرنے پر پورے ضلع میں یوم تشکر منایا گیا۔

ریلیاں نکالی گئیں اور نعرے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جے انصاری،مفتی عبدالشکور کھوسو، مولانا عبدالجبار رند،مولانا تاج محمد بھٹی،مجاہد عبدالقادر چنا،قاری جمیل احمد بنگلانی،کامریڈ نیاز احمد بلوچ حافظ حبیب اللہ بنگلانی, مولانا عبدالقادر بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی جوٹھانبی بنا کر ہمارے پیارے آخری نبی صہ کی توہین کر رہے ہیں جو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا، قادیانی پاکستان کے آئین اور اسلام کے خلاف کام رہے ہیں جمعہ کے خطبات سے سینکڑوں مساجد میں متنازعہ پیراگراف حذف کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکرانے کے نفل بھی دا کئے۔