_’شاکا لاکا بوم بوم‘ کے سنجو نے شریک حیات چُن لی

ض* اصل زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے اپنی دیرینہ دوست دیکشا ناگپال سے منگنی کرلی

ہفتہ 24 اگست 2024 18:15

Gممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2024ء) ماضی کے مقبول ترین بھارتی ڈرامہ سیریل ’شاکالاکا بوم بوم‘ کے اداکار نے منگنی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2000 میں شروع ہونے والے بھارتی ٹی وی چینل ’اسٹار پلس‘ کے ڈرامے شاکالاکا بوم بوم کے مرکزی کردار اداکار کینشوک ویدیا المعروف سنجو کی منگنی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینشوک ویدیا (سنجو) نے اپنی اصل زندگی میں آگے بڑھتے ہوئے اپنی دیرینہ دوست دیکشا ناگپال سے منگنی کرلی ہے، جس کی تصویر اداکار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں۔اداکار کی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جن پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے ڈرامہ شاکالاکا بوم بوم میں دکھائی گئی ’جادوئی پنسل‘ کا انتہائی اہم کردار تھا۔ اس پنسل سے کاغز پر کچھ بھی بنایا جاتا تو وہ حقیقت میں تبدیل ہو کر سامنے آجاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :