ڈپٹی کمشنر جہلم نے تحصیل پنڈدادنخان میں چہلم کے جلوس

کے راستوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 26 اگست 2024 16:35

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اگست 2024ء ) : ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے تحصیل پنڈدادنخان میں چہلم کے جلوس کے راستوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے شالیمار چوک پر صفائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا اور عملے کو ہدایات جاری کیں کہ جلوس کے دوران صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے راستوں پر صفائی اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ عزاداران کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔