ضلع جہلم میں بہت جلد ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو رہا ہے

شہر کے تمام مسائل پر ہماری نظر ہے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا بہت ضروری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 26 اگست 2024 16:37

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اگست 2024ء ) : ضلع جہلم میں بہت جلد ترقیاتی منصوبو ں پر کام شروع ہو رہا ہے شہر کے تمام مسائل پر ہماری نظر ہے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا بہت ضروری ہے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کے ہمراہ ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس میں کہی، اجلاس میں سال 2024-25میں منظور ہونے والے منصوبوں پر سیر حاصل گفتگو کی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے دوران ضلع جہلم کے اہم ترین مسائل خصوصا سیوریج، نکاسی آب، مواصلات کا نظام بحال کیا جائے گا جس کیلئے ممبران قومی اسمبلی کی جانب سے تجویز کی گئی سکیموں کی منظوری خوش آئند ہے ممبر قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ہمارا مقصد شہریوں کی سہولت ہے ہم روایتی سیاست سے ہٹ کرخدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اورضلع جہلم کی عوام کے بڑے مسائل کوحل کرنا ہمارا مشن ہے اجلاس میں لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، ہائی وے سمیت دیگر منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے بارے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔