اپ ڈیٹ آن لائن نیوز ایجنسی اور روزنامہ جناح کے ایڈیٹرانچیف محسن بیگ کے بھائی جمیل بیگ کی نمازجنازہ ایچ الیون قبرستان میں ادا ‘ سپرد خاک ۹وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ‘ سینئرسیاستدان ، بیوروکریٹس،افسران، اینکرز،سینئر صحافیوں سمیت سینکڑوں افراد شریک

پیر 26 اگست 2024 21:20

ض*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2024ء) بین الاقوامی خبررساں ادارے ’’آن لائن نیوز انٹرنیشنل‘‘ و روزنامہ جناح کے ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ کے بڑے بھائی محمد جمیل بیگ کوجو گزشتہ روز بقضائے الٰہی انتقال کر گئے تھے،نمازجنازہ کے بعد ایچ الیون قبرستان میں سوگواروں کی آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

نماز جنازہ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت سینئرسیاستدان ، بیوروکریٹس،فوجی افسران، ٹی وی چینلز کے اینکرز،سینئر صحافیوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآنی خوانی آج بعدنمازعصر ان کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ اہم شخصیات نے محسن جمیل بیگ سے ان کے بھائی کے انتقال پر فرداً فرداً اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی، چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ،سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل (ر) آصف غفور،ایڈیٹر انچیف اے بی این نیوز مہتاب خان،سینیٹر احمد خان‘سابق صدر نیشنل پریس کلب حاجی انور رضا‘معروف اینکر سلیم صافی، سینئر صحافیوں رانا طاہرمحمود،حامد میر، خوشنود علی خان، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی،سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ ،ایم پی اے ملک ابرار ،پی ٹی آئی رہنما شہریار ریاض، سابق کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ایس پی (ر) عابد شاہ،سینیٹر قادر مندوخیل، سابق اٹارنی جنرل شاہ خاور سمیت سماجی و سیاسی اور کاروباری شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں فرحان یونس، محمد ذکاء اللہ خان، اختر صدیقی، اعجاز خان، قاضی بلال ،محمد زکریا چوہدری،نوید نقوی،وسیم خان،بشیر سلطان ودیگر بھی شامل تھے۔