ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی جہلم کی زیر صدارت منعقد.

اجلاس سے ضلع بھر کے میڈیکل سٹورز ، فارمسیز کی انسپکشن کی رپورٹ پیش کی گئی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 27 اگست 2024 17:41

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اگست 2024ء ) : ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس سے ضلع بھر کے میڈیکل سٹورز ، فارمسیز کی انسپکشن کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ غیر قانونی ، ایکسپائر ادویات اور نان کوالیفائڈ عملہ بارے شکایات پر متعلقہ افراد کو بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس پر قانون کی خلاف ورزی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے متعدد میڈیکل سٹورز مالکان کو وارننگ دی گئی ۔

اس موقع پر ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ غیر قانونی ، ایکسپائر ادویات فروخت کرنے اور نان کوالیفائڈ عملہ کی میڈیکل سٹورز اور فارمیسز پر موجودگی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ جن میڈیکل سٹورز کو آج وارننگ دی جا رہی ہے اگلی دفعہ ان کے خلاف شکایات پر بھاری جرمانے اور میڈیکل سٹورز سیل کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔