چہلم شہدا کربلا کے موقع پر کوئی شرپسندی برادشت نہیں کریں گے

ضلع کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے, ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 27 اگست 2024 17:42

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 اگست 2024ء ) : چہلم شہدا کربلا کے موقع پر کوئی شرپسندی برادشت نہیں کریں گے ضلع کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے لائسنس یافتہ جلوسوں اور مجالس کے علاؤہ کسی قسم کی محفل ، مجلس کی اجازت نہیں دیں گے یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایس پی انویسٹیگیشن راجہ حسیب نے چہلم شہدا کربلا کے موقع پر سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی ۔

ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ جس طرح پی ڈی خان میں محرم الحرام اور چہلم کے جلوس پر امن طور پر منعقد ہوئے اسی طرح جہلم شہر میں بھی امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ امن کمیٹی کے اراکین کا اس حوالے سے اہم کردار ہے ۔