کنٹریکٹ پر تعیناتیاں پروفیشنل ڈگری کے ساتھ سنگین مذاق ہے، ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان

بدھ 28 اگست 2024 22:40

ّکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2024ء) ینگ فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر جہانزیب ،ڈاکٹر سیدال خان، ڈاکٹر انور اور دیگر کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ نجکاری کے خلاف منظم جدوجہد کی ضرورت ہیں۔ ینگ ڈاکٹر نے آفیسر شاہی اور وی آئی پیز کے خلاف جس جرات کے ساتھ آواز بلند کیا قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت میں بلاخوف خطر اور انجام کی پرواہ کئے بغیر حق کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ حق کی آواز بلند کرنے کی پاداش میں ینگ ڈاکٹر کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیانجکاری کے خلاف محکمہ صحت کے ہر ملازم کو اٹھنا ہوگاکنٹریکٹ پر تعیناتیاں پروفیشنل ڈگری کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے ملازم دشمن اور عوام دشمن اقدامات کے خلاف ینگ فارماسسٹس اپنے تنظیم نو کا جلد آغاز کریں گی۔