تھانہ مومن آباد پولیس کی کارروائی گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار

اتوار 1 ستمبر 2024 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2024ء) تھانہ مومن آباد پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزمان فرنٹیئر موڑاورضیاء کالونی میں چھپ کر گٹکا ماوا فروخت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائیاں کرکی2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے۔ ملزمان سے 420 پڑیاں (28کلو سے زائد)گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی ہے۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں ثناء اللہ ولد شاہ ظفر خان اور بلال ولد عبدالمعبود شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :