cوالد کے پنشن اور فنڈز دیئے جائیں، سید رجب علی شاہ

پیر 2 ستمبر 2024 19:50

6اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2024ء) اوستہ محمد کے رہائشی سید رجب علی شاہ نے میڈیا کو اپنے فریاد سناتے ہوئے کہا کہ میرے والد مرحوم ابراہیم شاہ بی اینڈ ار میں بحیثیت ڈرائیور پوری زندگی محکمہ کو دیا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ میرے والد صاحب کے تمام پنشن اور بین الفنڈز ابھی تک مجھے نہیں ملا ہے جس کی وجہ سے ہم سخت پریشان ہیں ہمارے گھروں میں فاقہ کشی ہے لیکن میرے والد کے فوت ہونے کے بعد مجھے کچھ نہیں ملا ہیں میں ایک غریب ادمی اور سید ہوں سارا دن رکشہ چلا کر اپنی گزر سفر کر رہا ہوں میرے ساتھ انصاف کیا جائے میرے والد کی جگہ میرا بیٹا کو ملازمت دی جائے اس سلسلے میں کئی بار سابق ایم پی اے میر جان محمد جمالی کے پاس گئے لیکن 10 سال تک دلاسہ دیتے رہے لیکن میرے ساتھ انصاف نہیں ہوا انہوں صوبائی وزیر بی اینڈ ر میر محمد سلیم کھوسہ صوبائی وزیر صحت سردار زادہ فیصل خان جمالی سے اپیل کیا کہ مجھے میرے والد کے بین الفنڈز اور پنشن کے پیسے دینے کے ساتھ میرے والد کے جگہ پر میرا بیٹے کو محکمہ بی اینڈ ر میں بھرتی کرکے مجھے انصاف فراہم کیا جائے ۔