
مہمند، دہشتگردوں کا حملہ ناکام ،4 دہشتگرد ہلاک
دہشتگردوں نے سول ایڈمن کالونی میں گھسنے کی کوشش کی، علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے، سیکورٹی فورسز دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں
فیصل علوی
جمعہ 6 ستمبر 2024
11:54

(جاری ہے)
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں کارروائی کی اور اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 9 اگست کو ضلع خیبر کی وادی تیرہ میں تین مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواتھا۔بیان میں کہا گیا تھاکہ سیکیورٹی فورسز کی مو¿ثر کارروائی کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہو گئے تھے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 بہادر سپوتوں نے جرات مندی سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں میں پنجاب کے ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ حوالدار انعام گل، ضلع ٹانک سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی محمد عمران اور ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سپاہی الطاف خان شامل تھے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 37 سالہ حوال دار انعام گل شہید نے پاک فوج میں 15 سال 6 ماہ تک دفاع وطن کیلئے خدمات سرانجام دیں اور انہوں نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور بہن بھائی چھوڑے تھے۔سپاہی محمد عمران شہید نے پاک فوج میں 9 سال تک دفاع وطن کے لیے خدمات سرانجام دیں اور شہید نے سوگواران میں والدین، اہلیہ اور بہن بھائی چھوڑے، سپاہی محمد الطاف خان شہید نے 2 سال تک وطن عزیز کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا اور سوگواران میں والدین اور ایک بہن چھوڑی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
اللہ مجھ سے پوچھے گا دنیا میں کیا کام کیا تو کہوں گا میرٹ پر کام کیا، وزیراعظم
-
عمران خان کے بیٹوں کو دھمکیاں دینے والے خود ایکسپوز ہورہے ہیں، علی امین گنڈاپور
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت
-
پنجاب اسمبلی معطل اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس معاملہ، حکومت اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے نمائندہ وفد کی ملاقات
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت محکمہ اوقاف کا بورڈ اجلاس ،زمینوں کے حوالے سے ریگولرائزئشن پالیسی کی منظوری
-
پاکستان ریلوے کا مسافروں کے لیے جدید بزنس ٹرین چلانے کا فیصلہ
-
میاں چنوں، بلوچستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے شہید غلام سعید کی لاش گھر پہنچنے پر والد بھی صدمے سے چل بسے
-
انسانی حقوق کے علمبردار بلوچستان میں مظالم پر آواز کیوں نہیں اٹھاتی عظمی بخاری
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ میں مذاکرات بدستور بے نتیجہ
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 کے خلاف ریفررنس‘اپوزیشن اور حکومتی اتحا د کی مذکراتی کمیٹی قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.