متحدہ عرب امارات کا 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان

پیر 9 ستمبر 2024 16:12

متحدہ عرب امارات کا 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2024ء) متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورسز نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کی تعطیل کے لیے سرکلر جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سرکلر وزارتوں اور وفاقی اداروں کے نام جاری کیا گیا ہے، تاہم نجی شعبے کی تعطیل کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔