اکشے کمارنے سوشل میڈیا پرایک پراسرارموشن پوسٹرجاری کردیا

پیر 9 ستمبر 2024 17:49

اکشے کمارنے سوشل میڈیا پرایک پراسرارموشن پوسٹرجاری کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2024ء) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک پراسرار موشن پوسٹر جاری کیا ہے۔انسٹاگرام پر جاری کیے گئے موشن پوسٹر میں ایک دھات سے بنا ہوا چہرہ دکھایا گیا ہے، جس کے پیچھے سرخ پردے ہیں، اور ایک بڑے اعلان کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جس کی تفصیلات اکشے کمار کی سالگرہ پر ظاہر کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ اکشے کمار اور پریہ درشن کی نئی ہارر کامیڈی فلم ہو سکتی ہے، جیسا کہ اکشے نے بھول بھلیاں میں کیا تھا۔پوسٹر میں ایک عجیب لوگو دیکھا جا سکتا ہے، جو اکشے کمار کی ہارر فلم میں واپسی کی نشاندہی کر سکتا ہے۔فلم کے بارے میں مختلف سوالات اٹھ رہے ہیں: یہ کس بارے میں ہوگی اکشے کے ساتھ کون اداکاری کرے گا اور اکشے کا کردار کیا ہوگا اس موشن پوسٹر نے مداحوں میں مزید تجسس بڑھا دیا ہے، اور سب کو اکشے کے بڑے اعلان کا بے صبری سے انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :