Live Updates

وزیراعلیٰ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا سائنس کالج کوئٹہ کا دورہ ،متبادل بلڈنگ میں کلاسز شروع کرنے کی ہدایت

پیر 9 ستمبر 2024 22:47

وزیراعلیٰ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا سائنس کالج کوئٹہ کا دورہ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2024ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا سائنس کالج کوئٹہ کا دورہ متبادل بلڈنگ میں کلاسز شروع کرنے کی ہدایت کردی ۔ پیر کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے آتشزدگی سے متاثرہ سائنس کالج کوئٹہ کا دورہ کیا وزیر اعلیٰ نے متاثرہ کلاس رومز کا دورہ کیا ، اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس پرنسپل نے آتشزدگی سے متعلق وزیر اعلیٰ کو آگاہی دی ۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو سائنس کالج کے مین بلاک کی ازسر نو تعمیر جبکہ طلباء کا تعلیمی حرج نہ ہونے کے لئے متبادل بلڈنگ میں کلاسز شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سائنس کالج میں آتش زدگی کا واقعہ افسوسناک ہے جس کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کردی گئی، آتشزدگی کے واقعہ کے بعد وائس پرنسپل کی کاوشیں اور اقدامات قابل ستائش ہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ وائس پرنسپل کی خدمات کو سراہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات