شیخ رشید کا زرداری پر الزام کا کیس، وکلاء کی استدعا پر ماعت ملتوی

یہ پہلا دور ہے میرا کسی سے رابطہ نہیں، تین دفعہ چلہ کاٹا ہے،سابق وفاقی وزیر کی گفتگو

منگل 10 ستمبر 2024 14:59

شیخ رشید کا زرداری پر الزام کا کیس، وکلاء کی استدعا پر ماعت ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2024ء) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے آصف زرداری پر بانی پی ٹی آئی کو قتل کرنے کا الزام لگانے پر درج مقدمے میں وکلاء کی استدعا پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج یاسر محمود چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔شیخ رشید احمد اپنے وکلاء سردار مصروف اور آمنہ علی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سردار مصروف ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء نے ہڑتال کی کال دی ہے، سماعت ملتوی کر دیں۔وکلاء کی استدعا پر عدالت نے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ پہلا دور ہے میرا کسی سے رابطہ نہیں، تین دفعہ چلہ کاٹا ہے، کسی اور نے 40 دن کا چلہ کاٹا ہے تو مجھے بتا دیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی گلہ نہیں ہے، کسی کو گالی نہیں دینی چاہیے، اس اسمبلی کی طرف کوئی نہیں دیکھ رہا۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو صبح ناشتے کے بعد گرفتار کیا گیا وہ صحیح نہیں ہوا۔