شیخوپورہ میں خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، شاہد عمران مارتھ ڈپٹی کمشنر شیخوپوره

Akhtar Rasool Janjua اختر رسول جنجوعہ منگل 10 ستمبر 2024 17:31

شیخوپورہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 ستمبر 2024ء ) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے سپیشل ایجوکیشن کے مختلف سرکاری سکولوں کا اچانک دورہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی و دیگر ضلعی افسران بھی ڈی سی شیخوپورہ کے ہمراہ موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ ، عملے اور طلباء کی حاضری چیک کرتے ہوۓ صفائی ستھرائی ، سیکورٹی سمیت تدریسی عمل کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ فار سلو لرنر شیخوپورہ کے طلباء سے مسائل بارے دریافت کیا اور طلباء کیساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی کیا ۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم ہر بچے کا حق ہے ، معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے خصوصی تعلیمی اداروں میں تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے تعلیمی معیار کو ہر صورت بہتر بنانا ہے جبکہ آنے والی نسلوں نے ملک کے بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے۔

متعلقہ عنوان :