دمشق میں سعودی عرب کاسفارتخانہ 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا

بدھ 11 ستمبر 2024 11:00

دمشق میں سعودی عرب کاسفارتخانہ 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2024ء) شام کے دارالحکومت دمشق میں سعودی عرب کا سفارتخانہ 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق دمشق میں سعودی سفارتخانہ کھلنے کی تقریب میں شامی حکومتی عہدیداروں، سفارتکار اور اسکالرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریاض سے سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی سفارتخانہ کھلنا شام اور سعودی عرب تعلقات کی تاریخ کا اہم دن ہے۔