روس کو بیلسٹک میزائل کی باتیں اسرائیلی اتحادیوں کا پراپیگنڈا ہے، ایران

بدھ 11 ستمبر 2024 11:51

روس کو بیلسٹک میزائل کی باتیں اسرائیلی اتحادیوں کا پراپیگنڈا ہے، ایران
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2024ء) ایران نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایران نے یوکرین کے خلاف استعمال کے لیے روس کو بیلیسٹک میزائل فراہم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے ایسی سب اطلاعات کو جھوٹا پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا یہ پراپیگنڈہ اس لیے کیا جا رہا ہے کہ مغربی طاقتیں اسرائیل کے لیے اپنی مدد اور اسرائیل کو دیے گئے اسلحے پر پردہ ڈال سکیں اور الٹا ایران پر مزید پابندیاں لگانے کا بہانہ تراش سکیں۔

ایران کے بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی پراپیگنڈہ نیوز کی اشاعت بعض ملکوں کی طرف سے بھدے پراپںگنڈے کی مثال ہے۔ حالانکہ اسرائیل کو وہ خود مسلسل بھاری اسلحہ دے رہیں۔ درحقیقت وہ اپنے اسرائیل کو دیے ہوئے اسلحے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ایرانی وزار خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' پر لکھا ہے ' یہ اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے غیر قانونی طور پر اسلحہ فراہمی کو چھپانا چاہتے ہیں۔