وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی باجوڑ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت، شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

بدھ 11 ستمبر 2024 17:20

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی باجوڑ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے باجوڑ کے علاقے میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں محسن نقوی نے حملے میں شہید پولیس کانسٹیبل لقمان اور پولیو ورکر ابوہریرہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل لقمان اور پولیو ورکر ابوہریرہ نے دوران ڈیوٹی شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ بنانے والوں پر بزدلانہ حملہ کرنے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں، یہ پاکستان کے بچوں کے محفوظ مستقبل پر حملہ ہے۔\932