ستمبر کے بلوں میں صارفین کو 2.65 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ کا ریلیف ملے گا، پاور ڈویژن

بدھ 11 ستمبر 2024 23:10

ستمبر کے بلوں میں صارفین کو 2.65 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ کا ریلیف ملے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2024ء) وزارت توانائی(پاور ڈویژن) نے کہا ہے کہ زرعی اور گھریلو صارفین(300یونٹ تک) کو ستمبر کے بلوں میں2.19 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ جبکہ دیگر تمام صارفین کو 2.65 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کے جانب بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ستمبر کے بلوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.93 روپے فی یونٹ کمی ہوئی ہے، جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.74 روپے فی یونٹ کااضافہ ہوا، دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر زرعی اور گھریلو صارفین(300یونٹ تک) کو ستمبر کے بلوں میں2.19 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ جبکہ دیگر تمام صارفین کو 2.65 روپے بشمول ٹیکس فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔